۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ امین شہیدی 

سربراہ امت واحدہ پاکستان: سفرِ اربعین کے نتیجہ میں ہمیں اس مقام پر پہنچنے کی ضرورت ہے جس کے لئے امامؑ کہیں کہ میرا سپاہی آ رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلا معلی/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اربعین 2022 کے تناظر میں منعقد ہونے والی کانفرنس بعنوان ”امام حسینؑ وحدت کی علامت“ میں شرکت و خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اربعین کے اہداف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اربعین محض ایک سالانہ اجتماع یا نجف سے کربلا تک کا پیدل سفر نہیں۔ یہ روح، شعور اور معرفت کا سفر ہے، پستی سے بلندی کی طرف پرواز کرنے اور انسان کا خود کو ذہنی و قلبی آلائشوں سے پاک کرنے کا سفر ہے۔

اربعین کا حتمی نتیجہ زائر کا سپاہی امامؑ کے مقام تک پہنچ جانا ہے: علامہ امین شہیدی 

اربعین کا بنیادی ترین ہدف اس عالمی نظام کی طرف کا سفر ہے جس کا پرچم اس فرزندِ زہراؑ کے ہاتھ میں ہے جس نے تمام مستضعفینِ عالم کے قلوب میں امید کا چراغ روشن کیا اور جو استکباری قوتوں کے لئے آنکھ کے کانٹے کی مانند ہے۔

اربعین کا حتمی نتیجہ زائر کا سپاہی امامؑ کے مقام تک پہنچ جانا ہے: علامہ امین شہیدی 

اسی لئے اربعین کی مشی میں فکری پستی کے حامل افراد دین کے نام پر ان اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اور انسانوں کو حریت و عزیمت کے اس کاروان اور حسینؑ ابن علیؑ سے جدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔لہذا ہمیں بصیرت کے ساتھ اس پہلو کی طرف متوجہ رہنا چاہیے۔ سفرِ اربعین کے نتیجہ میں ہمیں اس مقام پر پہنچنے کی ضرورت ہے جس کے لئے امامؑ کہیں کہ میرا سپاہی آ رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .